ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہانگ کانگ کا جاپان سے سمندری مصنوعات کی درآمدات پر پابندی کا اعلان

ہانگ کانگ :چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)نے ٹوکیو کی جانب سے تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج کے اعلان کے بعد جاپان سے بعض آبی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کااعلان کیا ہے۔

ایچ کے ایس اے آرحکومت کے سیکریٹری حیاتیاتی ماحولیات وماحول تسی چھن وان نے کہا کہ سمندر میں تابکاری سے آلودہ پانی پھینکنے سے پیدا ہونے والے بڑے خطرات کے پیش نظر ایچ کے ایس اے آر حکومت کے لیے فوڈ سیکورٹی اور صحت عامہ کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھانا لازمی ہیں۔

تسی چھن وان نے کہا کہ پابندی کا اطلاق جاپان کے10بڑے شہروں بشمول ٹوکیو، فوکوشیما،چیبا، توچیگی، ایباراکی، گنما، میاگی، نیگاتا، ناگانواور سائیتاما کیپری فیکچرزسے آبی درآمدات پر ہوگا،جس میں تمام اقسام کی  تازہ،منجمد،ٹھنڈی، خشک یا پروسس شدہ سمندری غذا،سمندری نمک اور سمندری کائی  شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں