ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اربو ں فنڈز ملنے کے باوجود ہر طرف تباہی وبربادی کا منظرہے، عبدالحق ہاشمی

ruling class

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ خوراک ودیگر اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف عملی کاروائی کی جائے،غیر معیاری ادویات ،اشیاء میں ملاوٹ بدترین انصاف ،نااہل حکومت وناکام انتظامیہ کی نشانی ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ   بلوچستان کے  پانچ سالوں میں 11ارب فی  رکن اسمبلی  ملے مگر کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہے، اربو ں فنڈزملنے کے باوجود ہر طرف تباہی وبربادی کا منظرہے بدقسمتی سے نہ احتساب کے ادارے احتساب کرتے ہیں نہ پارٹیوں کے قائدین کسی ممبر اسمبلی سے حساب مانگ رہے ہیں عوام الناس ووٹ کے طاقت سے لٹیروں کو مسترد کر دیں ۔

انہوں نے کہاکہ بجلی گیس پٹرول ڈیزل کیساتھ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات وپریشانیوں میں بدترین اضافہ ہوا ہے بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں۔ ادویات ،بجلی، گیس ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اے پی ڈی ایم جماعتوں کا عوام کو تحفہ ہے عوام ووٹ کے ذریعے اے پی ڈی ایم جماعتوں اور لٹیروں کو مسترد کردیں گے ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے قائدین نے اپنے بچوں کو وزارتیں ومراعات دیے،لوٹ مار وجرائم کے مقدمات ختم کیے جبکہ قوم کے بچوں کو بدترین مہنگائی ،بھاری سودی قرضے اور خالی خولی وعدوں وبے عمل اعلانات کے پر ٹرخادیا جو لمحہ فکریہ ہے۔نااہل حکمرانوں ،اداروں اور ان کے سرپرستوں نے کرونافنڈزکیساتھ سیلاب وبارش متاثرین کے فنڈزبھی کھالیے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں