نیویارک:معروف امریکی ریسلر بِرے وائٹ 36 سال کی عمر میں چل بسے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ریسلر ونڈہم لورینس روٹنڈا جو کہ بِرے وائٹ کے نام سے مشہور تھے کئی دنوں سے صحت کے سنگین مسائل میں مبتلا تھے۔
ان کی صحت سے متعلق تفصیلات فی الحال سامنے نہیں لائی گئی ہیں تاہم بِرے وائٹ رواں سال کورونا وائرس میں بھی مبتلا ہوئے تھے جس سے ان کا دل شدید متاثرہوا تھا اور وہ کئی ماہ سے ریسلنگ بھی نہیں کر رہے تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بِرے وائٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں کیا تھا ، اس دوران انہوں نے ریسلنگ کے کئی بڑے میچز بھی جیتے تھے۔
نوجوان ریسلر کے انتقال پر معروف ریسلر ڈیوائن جانسن سمیت دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پیغامات میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز معروف امریکی ریسلر ٹیری فنک 79 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔
