لاہور:امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست کے اصل ماخذ قرآن و سنت کا نظام ہے، جماعت اسلامی کی 82 سالہ تاریخ غلبہ اسلام کیلئے قربانیوں سے عبارت ہے۔
ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ماضی میں بھی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کے تحفظ کے لیے کام کیا اور ہر قربانی پیش کی آئندہ بھی غلبہ اسلام کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام 27 اگست کوجماعت اسلامی کے 82و یں یوم تاسیس کی تقریب فیروز پور روڈ پر مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
