ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی این جی اسٹیشنز کی 72، صنعتوں کی 48 گھنٹے گیس بند رکھنے کا اعلان

CNG stations

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 72 گھنٹے اور صنعتوں کو 48 گھنٹے بند رکھے کا اعلان کردیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق  صوبہ سندھ  کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو ہفتہ 26 اگست صبح 8 بجے سے پیر 28 اگست صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی، تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو بھی 26 اگست صبح 8 بجے سے اگلے 48 گھنٹے کے لیے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔  کمپنی نے گیس کی بندش کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں