ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالیہ بھٹ کا ’رامائن‘ سیریز میں سیتا کا کردار ادا کرنے سے انکار

 ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار عالیہ بھٹ نے تین پارٹ پر مشتمل ہندو دیومالائی داستان ’رامائن‘ سیریز میں ’سیتا‘ کا کردار کرنے سے انکار کردیا۔ 

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم نہ کرنے کی وجہ شوٹنگ تاریخوں کیلئے وقت نہ ہونا بتایا گیا ہے جبکہ فلم میں ان کے شوہر رنبیر کپور ’رام‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ’رامائن‘ ایک بڑا پروجیکٹ ہے اور اس کی تیاری کیلئے بہت وقت صرف ہوگا جبکہ اداکارہ اپنے دیگر فلمی منصوبوں میں مصروف ہیں۔

فلم کے مرکزی کردار ’رام‘ کیلئے رنبیر کپور کا نام فائنل کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے مقابل ولن کیلئے کناڈا اسٹار یش کو رول دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ افواہیں بھی اٹھی تھیں کہ یش نے فلمی پروجیکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ان میں سچائی نہیں تھی اور اداکار اب بھی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سے رابطے میں ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس دسمبر تک متوقع ہے جبکہ ٹرائیلوجی کی پہلی قسط کو اگلے برس سینما کی زینت بنایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں