ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‏ افغانستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

چاری کار : افغانستان کے مشرقی صوبہ پروان میں افغان سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

صوبا ئی پو لیس ہیڈ کوارٹرز کے بیان کے مطا بق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی  اہلکاروں نے صوبہ پروان کے دارالحکومت چا ری کار شہر میں آپریشن کے دوران متعدد ہتھیار برآمد کیے جن میں ایک کلاشنکوف ، دو پستول، آٹھ دستی بم اور ہزاروں کارتوس شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح سیکیورٹی  فورسز نے غزنی اور اروزگان صوبوں میں ہتھیاربرآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لئے۔

افغانستان کی نگران حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی  اداروں سے تعلق نہ رکھنے والے ہر شخص سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کریگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں