ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کے بلوں پر ملک بھر میں احتجاج، نگراں وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس بلالیا

اسلام آباد: بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسز کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے جب کہ نگراں وزیراعظم نے اس سلسلے میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی۔ صارفین کو بجلی کے بلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں غیرمعمولی اضافے اور بے جا ٹیکسز کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ مختلف شہروں میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے عملے پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ تاجروں سمیت عوام حکومت سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تاجروں نے بجلی کے بھاری بلز اور ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان بھی کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں