اسلام آباد: جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمدخان نے نگران وزیراعظم پر واضح کیا ہے کہ بھاری بجلی بلز سے عوام اب بھپر گئے ہیں
سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ کراچی سے چترال تک مظلوموں کو بجلی کے بلوں اورواپڈا نےاشرافیہ کیخلاف متحد کردیا ہے انھوں نے نگران وزیراعظم کی زیرصدارت اتوار کے اجلاس کے لئے 4 اہم کاموں کے فیصلہ اور فوری عملدرآمد کا مطالبہ کردیا ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کی دانشورانہ گفتگو، بھاری بھر کم الفاظ سے عوام کا پیٹ بھرنے والا نہیں ان 4 کاموں کا فیصلہ اور فوری عملدرآمدکرلو۔بجلی کے بلوں میں تمام ظالمانہ ٹیکس ختم کرو۔مفت بجلی بند کردو، ججز، جرنیل، افسرشاہی، واپڈا ملازمین، پارلیمنٹیرینز کسی کو بھی ایک یونٹ بجلی مفت نہ دو۔تیسرا مطالبہ یہ ہے کہآئی پی پیز سے فراڈ معاہدے ختم کرو اور ان کے مالکان کے اوپر ایف آئی آر درج کرکے ان کو گرفتار کرو۔ملک میں فرنس آئل اور امپورٹڈ کوئلہ سے بجلی کی تیاری پر پابندی لگادو۔چوتھا کام یہ کرناہوگا کہ بجلی کی چوری جو محکمہ واپڈا کی سہولت کاری سے ہوتی ہے اس کو دہشتگردی کے برابر جرم قرار دیکر کھلے عام سزائیں دو۔
