ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک کشمیر کا یکم ستمبر سے یورپ میں ہفتہ شہید سید علی گیلانی منانے کا اعلان

برمنگھم:تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام یکم ستمبر سے یورپ بھر میں ہفتہ شہید سید علی گیلانی منایا جائے گا ،ان کی رات کے اندھیرے میں جبری تدفین کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

تحریک آزادی کشمیر کے لیے انکی قربانیوں اور خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ سید علی گیلانی شہید نے اپنی ساری زندگی  کوتحریک آزادی کشمیرکے لیے وقف کیا بھارت کے بے تہاشا مظالم اور جبر کے باوجود اپنے موقف اور حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ  آج ہر کشمیری سید علی گیلانی بن چکا ہے ان کے نقش قدم پر گامزن ہے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے کشمیریوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم کرنے کے تیار نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں