ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو 39 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم

ولینگٹن : نیوزی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم جینی شپلی کو 39 لاکھ ڈالر سود سمیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے یہ حکم ایک تعمیراتی کمپنی کے دیوالیے میں سابق وزیراعظم کے کردار پر سنایا ہے۔ شپلی 1997 سے 1999 تک نیوزی لینڈ کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، وہ ایک تعمیراتی فرم کے بورڈ کی چیئرمین تھیں۔ اس کمپنی کو کئی برس مالی مشکلات کے بعد 2013 میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا تھا۔

کمپنی فروخت کرنے والوں نے سابق وزیراعظم شپلی اور ڈائریکٹرز کے خلاف الزام عائد کیا کہ انہوں نے کمپنی کو اس انداز میں چلایا کہ سخت نقصانات ہوئے۔ سابق وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اتنے قرضے لیے جن کی ادائیگی مشکل ہوگئی۔ سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ چار ڈائریکٹر اور سابق وزیراعظم کمپنی کو قرض دینے والوں کو 39 لاکھ ڈالر بمع سود ادا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں