ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کے بڑی ٹیموں کیساتھ میچوں کے ٹکٹ فروخت

رواں برس کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے دوسری بڑی ٹیموں کے ساتھ ہونے والے میچز کے ٹکٹ تیزی کے ساتھ فروخت ہو رہے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے سلسلے میں پاکستان کے طے شدہ 9 میچوں میں سے 4 میچز کے ٹکٹ جاری ہوتے ہی مکمل فروخت ہو چکے تھے تاہم پانچ دیگر میچز کے میچز کی فروخت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، کلکتہ میں بنگلا دیش اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے میچز کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت 3 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان میگا ایونٹ میں بھارت کے 5 شہروں میں اپنے میچ کھیلے گا، جس میں حیدرآباد، بنگلورو، احمد آباد، کولکتہ اور چنئی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں