ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ٹیچر نے ہندو طلبہ سے مسلمان بچے کو تھپڑ لگوادیے

مظفر نگر: بھارت میں مودی سرکار کی آشیرباد سے ہندوتوا راج جاری ہے، جس کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں نے ملک میں مسلمانوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔ حالیہ واقعے میں ایک متعصب ٹیچر نے اسکول میں ہندو طلبہ سے مسلمان بچے کو تھپڑ لگوا دیے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہندو ٹیچر کس طرح مسلمان طالب علم سے نفرت کا اظہار کررہی ہے اور دوسرے طلبہ کو بھی تشدد کے ذریعے مسلمانوں سے نفرت پر اکسا رہی ہے۔

ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر کے ایک سرکاری اسکول میں خاتون  ہندوانتہا پسند ٹیچر نے کلاس کے بچوں کو کہا کہ وہ باری باری آ کر مسلمان طالب علم کو تھپڑ ماریں۔ جس کے بعد ہندو بچے باری باری اپنی جگہ سے اٹھ کر آ رہے ہیں اور ٹیچر کے پاس کھڑے روتے ہوئے مسلمان بچے کو تھپڑ مار رہے ہیں۔

ویڈیو میں ٹیچر کو بچوں سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہلکے کیوں مار رہے ہو؟ زور سے تھپڑ مارو۔ ہندو انتہا پسند ٹیچر نے ایک بچے کو مسلمان بچے کو تھپڑ مارنے کے بعد کمر پر بھی مارنے کی ہدایت کی۔ہندو ٹیچر نے ویڈیو بنانے والے کو مخاطب کرتے ہوئے مسلمانوں بچوں کی ماؤں کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے باوجود حکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا جب کہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچے کو اسکول بھیجنا بند کردیا ہے۔اسکول انتظامیہ  نے ٹیچر کے خلاف رپورٹ درج نہ کرانے کے لیے دباؤ ڈالا ہے اور اس کے بدلے میں داخلہ فیس معاف کرنے کا کہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں