ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خورشید شاہ نے بجلی کے فی  یونٹ میں 15 روپے کمی کی تجویز دے دی

اسلام آباد:پیپلزپارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی کی تجویزدے دی۔

پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ نے کہا  ہے کہ پی ڈی ایم اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کر سکتی تھی لیکن نہیں ہوسکا، بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے نگران حکومت کرسکتی ہے۔ 

ڈیڑھ سال کے دوران ملک میں بجلی کی قمیتوں میں پچاس سے اسی فیصد تک اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔

ٹیرف میں پندرہ روپے اکتالیس پیسے اضافہ ہوگیا۔ کمرشل بلزپراٹھہترفیصد ٹیکسزجبکہ گھریلو صارفین پرٹیکسز کی شرح پچاس فیصد سے زائد ہوگئی۔ 

خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اچانک بڑے اضافے نے عوام پراضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے باعث غریب خودکشی کرنے پرآگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں