ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں،خورشید شاہ

incidents

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ان کی طبیعت عین ٹائم پر بھی خراب ہوسکتی ہے۔ 

انہوں نے بیان میں کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ شاید پاکستان واپس نہ آئیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ شہبازشریف بالکل کہتے ہوں گے کہ نوازشریف اکتوبر میں آئیں گے، لیکن میں کہتا ہوں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ، اور عین ٹائم پر بھی طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کرسکتی تھی لیکن یہ نہیں ہوسکا، تاہم بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے، نگراں حکومت فی یونٹ 15 روپے کمی کر سکتی ہے، ایسا نہیں کہ کمی نہیں ہو سکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں