ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی بلوں کیخلاف احتجاج، پیسکو نے پولیس سے سکیورٹی طلب کر لی

پشاور : بجلی بلوں کے خلاف احتجاج کے پیشِ نظر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)نے پولیس سے سکیورٹی طلب کر لی۔پیسکو کی جانب سے چیف کیپیٹل سٹی پولیس کو خط لکھ کر 7 سب ڈویژنز پر پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی گئی۔

 خط کے مطابق خیبر سرکل، حیات آباد ٹو، تاج آباد، لنڈی ارباب، بڈھ بیر، متنی اور دیہہ بہادر سب ڈویژنز میں پولیس فورس دی جائے۔خط میں کہا گیا کہ مشتعل عوام ان سب ڈویژنز میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کر سکتے ہیں، پیسکو ملازمین میں بھی خوف و ہراس پایا جاتا ہے، ملازمین اور املاک کو تحفظ فراہم کیا جانا ضروری ہے۔

خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں امن و امان کو خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں