ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال عوام کے دل کی آواز ہے، سراج الحق

stakeholders

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 2ستمبر کو ہونے والی ہڑتال کو عوام کے دل کی آواز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن ملک گیر احتجاج بھی کیا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کراچی سے چترال تک ظالمانہ فیصلے کے خلاف عوام متحد ہیں، انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ آج بھی سینیٹ، وزارتوں میں انگریزوں کا ساتھ دینے والے بیٹھے ہیں،عوام سڑکوں پر نکلیں گے، عوام دشمن فیصلے برداشت اور ہضم کرنے کے قابل نہیں ۔ ملک میں مہنگائی معاشی دہشت گردوں کی وجہ سے ہے. حکمرانوں نے شوگر ملز اور جائیدادوں میں اضافہ کیا. ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی قوم پرایٹم بم استعمال ہو تو وہ اٹھ سکتی ہے لیکن اخلاق تباہ ہوجائے تو کبھی نہیں اٹھ سکتی۔

دوسری جانب تاجر برادری نے بجلی کی قیمت میں ناقابل برداشت اضافےپر سخت تنقیدکی ہےاور بجلی مہنگی ہونے کیخلاف کئی شہروں میں لوگوں نے بل بھی جلادیئے ہیں۔

بجلی بلوں میں اضافے کا سبب 40 سے 50 فیصد شامل کیے گئے ٹیکس بنے ہیں۔ مہنگی بجلی ہونے کی وجہ سےصنعتی پیداوار کی لاگت میں 25 سے 30 فیصداضافہ بھی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ واپڈا کے گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلیےفری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں