ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کے بلوں میں شامل  درجن بھر ٹیکسز کو ختم کیا جائے، میاں محمد اسلم

اسلام آباد:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوںمیں اضافہ واپس لیا جائے، یہ ظلم اور ناانصافی ہے، بجلی کے بلوں میں درجن بھر ٹیکسز شامل ہیں، انھیں ختم کیا جائے، صارفین سے وہ وصول کیا جائے جو وہ خرچ کرتے ہیں، نگران حکومت سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں پر عمل پیرا نہ ہو، آئے روز بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فے سے عوام کا صبر کا پیمانہ لبر یز ہو چکا ہے۔

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام بجلی  اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضا فے اور بے تحاشہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں اور کار کنان جماعت اسلامی نے شرکت کی مظاہرین نے بجلی کے بلوں میں اضا فے اور حکومت کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی ۔

میاں محمد اسلم نے کہاکہ  سابقہ اور مو جو دہ حکومتوں نے عوام کو سول نا فر مانی کی تحریک شر وع کر نے پر مجبور کر دیا ہے ، حکو مت اشرافیہ کو مفت پیٹرول اور بجلی کی فراہمی بند کر ے ،ہر گھر پر بجلی کے بل قیامت بن کر گر رہے ہیں، پٹرول کی قیمت آسمانوں سے باتیں کر رہی ، ادویات اور اشیائے ضروریہ غریبوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں،بجلی کی قیمتوں میں اضا فے کے خلاف پورا ملک سڑکوں پر ہے اور عملا حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔

 انھوں نے کہا نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی تابعداری وغلامی اور عوام پر مہنگائی کی بمباری میں پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان سمیت چینی آٹے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ اور نگران حکومت سے بہتری کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں