ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستان ویمن کرکٹرز کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستان ویمن کرکٹرز کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

لاہور : برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستان ویمن کرکٹرز کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ،کرکٹ کے لیے  پرجوش برطانوی ہائی کمشنر  جین میریٹ نے  کٹ پہن کر خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلی۔

  گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے حکام اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم کے  دورے کے دوران برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کی قومی ویمن کرکٹرز سے بھی ملاقات کی، ساتھ ہی کرکٹ کٹ پہن کر خواتین کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

سابق پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹ پلیئر مرینا اقبال نے برطانوی ہائی کمشنر کو بیٹنگ کی ٹپس بھی دیں۔ دوسری جانب دورے کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات کی اور ملاقات میں دونوں ممالک کے کرکٹ امور پر بات چیت کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں