ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس نے شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی کیوں بڑھائی؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی: پولیس نے بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کے گھر ’منت‘ کے باہر کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر چند افراد نے اداکار کے آن لائن گیمنگ ایڈز کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی جس پر ممبئی پولیس حرکت میں آگئی۔

مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ رُخ خان نے آن لائن گیمنگ اور جوا کھیلنے والی سائٹس کا اشتہار کر کے اسے پروموٹ کیا ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے جبکہ یہ جرم ہے اور جوا کھیلنے پر نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا جاتا ہے۔

مظاہرین کے مطابق یہ سائٹس اور ایپس نوجوانوں کو گمراہ کرتی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی زور دیا کہ مشہور شخصیات کو ایسے اشتہارات نہیں کرنے چاہیں جو نوجوانوں کی گمراہی کا باعث بنیں۔

تاہم ممبئی پولیس نے احتجاج کرنے والے افراد کو حراست میں لے کر شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اجے دیوگن، اکشے کمار اور راکل پریت کو بھی اس طرح کے گمراہ گن اشتہارات کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں