ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف نےمعیشت کی بحالی کیلئے نگراں حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی

economy

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معیشت کی بحالی کیلئےنگران حکومت کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف،نگران کابینہ، وزرائےاعلیٰ اوراعلیٰ حکام نےشرکت کی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے شرکا کو نگران وزراءاورعسکری حکام کی جانب سےسرمایہ کاری کے شعبوں اوروزارت غذائی تحفظ،وزارت آئی ٹی اورمعدنیات کی سرمایہ کاری سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی کارکردگی پراظہاراطمینان کیا ، اورنشاندہی کیے گئے منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانےکی ہدایت کی۔

نگران وزیر اعظم نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کوملکی ترقی کا سفر قرار دیدیا، اور کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری سے معاشی حالات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، سرمایہ کاروں کیلئےسازگار ماحول اور سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، پہلی بار ہےملکی معیشت کیلئےایک ویژن دکھائی دے رہا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معیشت کی بحالی کیلئےنگران حکومت کومکمل تعاون کی یقین دہانی کر ائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں