ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی، وزارت توانائی

اسلام آباد: وزارت توانائی نے بجلی کے بھاری بلوں کے مسئلے پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی، جسے منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں حکام نے تمام کمپنیوں کی کارکردگی اور بلوں میں اضافے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جنہیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  منگل کو  پیش کیا جائے گا کیونکہ حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا کیونکہ ان تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز صرف وفاقی کابینہ ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اور شہریوں نے متعدد مقامات پر بل نذر آتش کیے جبکہ دفاتر کا گھیرا بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں