ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت قانون نے کل بدھ کو سائفر کیس کی خصوصی عدالت اٹک جیل میں لگانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین  کیس کی سماعت کریں گے۔

سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے سیکورٹی خدشات سے متعلق وزارت قانون کو خط لکھا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں