ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیویارک میں جمے کی اذان اب لاوڈ اسپیکر پر سنائی دے گی

امریکہ میں تاریخ ساز فیصلہ ہوا ہے اور نیویارک کی مساجد میں جمعے کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ہے مسلم  برادری نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق، امریکی شہر نیویارک میں اب جمعے کی اذان کی گونج سنائی دے گی کیونکہ شہر کی مساجد میں نماز جمعہ کے لیے اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ہے۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈم نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اب شہر کی مساجد میں جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جا سکتی ہے جب کہ رمضان المبارک میں مغرب کی اذان بھی لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی

نیویارک کی مسلم امریکن برادری کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے میمو کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور انہوں نے محکمہ پولیس اور میئر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ  نیویارک میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جب کہ وہاں پونے تین سو سے زائد مساجد اور اسلامک سینٹرز قائم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں