ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے اروناچل پردیش کو تبت کا حصہ قرار دے دیا، بھارت کا شدید احتجاج

بیجنگ:چین نے اروناچل پردیش کو تبت کا حصہ قرار دے دیا جس پر بھارت کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے جاری کیے گئے 2023 کے ملک کے سرکاری نقشے میں اروناچل پردیش کو چین کے علاقے تبت کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

نئے چینی نقشے میں ہمالیہ کے مغربی علاقے اکسائی چن اور مشرقی حصے اروناچل پردیش کو چین کا سرکاری علاقہ قرار دیکر زنگنان کا نام دیا گیا ہے۔

چین کی جانب سے ارونا چل پردیش کو تبت کا حصہ دکھانے پر بھارت تلملا اٹھا ہے اور اس نے چین کے اس اقدام کیلئے شدید احتجاج کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں