ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اکشے کمار کی موٹرسائیکل سواری دیکھنے کیلئے مداحوں کا سمندر اُمڈ آیا

اترپردیش: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ موٹرسائیکل سواری کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور عوام کا سمندر انہیں دیکھنے کیلئے اُمڈ آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے اتر پردیش کے سیتا پور میں موجود ہیں جہاں انہیں سخت سیکورٹی کے درمیان کھلے میدان میں موٹر سائیکل چلاتے دیکھا گیا۔ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا ایک سمندر میدان میں اُمڈ آیا۔

اداکار نے بائیک چلاتے ہوئے اپنے مداحوں کی جانب ہاتھ لہرایا کیونکہ وہ باڑ کی وجہ سے مداحوں سے ذاتی طور پر نہیں مل سکتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق اکشے کمار یوپی میں اسکائی فورس نامی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اداکار نے ابھی تک اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اکشے کمار او ایم جی 2 کی کامیابی پر بھی پرجوش ہیں۔ یہ فلم گرانڈ مستی کو بھی پیچھے چھوڑ کر بالی ووڈ کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ جس نے باکس آفس پر 130 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں