ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کی ہڑتال لٹیروں کی لوٹ مار کے خلاف ہے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

reject

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ2ستمبر کو چوبیس کروڑعوام کی ہڑتال لٹیروں کی لوٹ مار کے خلاف ہے وکلاء تاجر دکاندار ٹرانسپورٹرزسمیت ہر طبقہ فکرکو بجلی قیمتوں میں ناروااضافے اور مہنگائی کے خلاف 2ستمبر ہڑتال کوکامیاب بناناچاہیے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ  یہ ملک گیر ہڑتال کامیاب ہوگی تو حکمرانوں کے مہنگائی کرنے کی اسپیڈ اوران کے مفت بجلی مفت گیس، مفت بڑے بڑے عالیشان محلات شاہ خرچیوں لاکھوں کی تنخواہوں میں کمی آئیگی ۔قوم متحد ہوکر حقو ق کے حصول اورظلم وجبر کے خلاف جدوجہد تیز کریں۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے وکلاء برادری کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ حکمران طبقہ قرضوں ،مہنگائی میں روزبروزاضافہ کررہے ہیں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیاجارہا نہ حکومتی سطح پر کوئی سادگی قناعت اخراجات ،مراعات وتنخواہوں میں کمی کا ارادہ رکھتے ہیں حکمرانوں کو لوٹی ہوئی دولت ، بنکوں سے لیے گیے قرضے واپس کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں