ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9ستمبر تک توسیع

لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہائوس حملہ اورتوڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9 ستمبر تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہائوس حملہ اور تھوڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے اعجاز چوہدری کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے جناح ہائوس حملہ کیس کا چالان تیار کرنے کیلئے مہلت مانگی اور کہا کہ چالان تیاری کے مراحل میں ہے۔

تفتیشی افسر نے  ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9ستمبر تک توسیع کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں