ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں میں فوجی قافلے پر خودکش دھماکا، نائب صوبیدار سمیت 9اہلکار شہید

بنوں:  خیبر پختونخوا کے جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار نے فوجی قافلے کے قریب خودکش دھماکا کیا،جس سے9اہلکار شہید، 5زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی قافلے کے قریب موٹرسائیکل  سوار حملہ آور نے خودکش حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صنوبر علی بھی شامل ہیں جبکہ حملے کے نتیجے میں 5 جوان زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق کہ سکیورٹی فورسزنےعلاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئےپرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ دھماکے کے بعد فوج کے جوانوں نے علاقے میں ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں