ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کوپیٹرول سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہر صورت کم کرنا ہو گا، میاں محمد اسلم

corrupt

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ 2ستمبر کی ملک گیرہڑتال ملک بھر کے ستم رسیدہ عوام اور تاجروں سمیت تمام طبقات کے احساسات و جذبات کی ترجمان ثابت ہو گی ،حکمرانوں کو بجلی ، پیٹرول کی قیمتوں سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہر صورت کم کرنا ہو گا۔

میاں محمد اسلم نے کہاکہ کراچی سے خیبر تک ملک کے عوام کا ایک فیصلہ اور اعلان ہے کہ حکمرانوں کی عیاشیوں، شاہ خرچیوں، کرپشن ، نا اہلی اور آئی ایم ایف کی غلامی اور ڈکٹیشن کا سارا بوجھ عوام نہیں اُٹھائیں گے ، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی ا ور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ظالمانہ اضافہ واپس اور ٹیکسوں کی بھرمار ختم کی جائے،مراعات یافتہ طبقات ، سرکاری افسران، ججوں ،جر نیلوں کو مفت بجلی ، پیٹرول دینا بند کیا جائے ،جاگیرداروں اور وڈیروں پر بھی ٹیکس لگایا جائے۔

رہنماجماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ 2ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے زریعے عوام،تاجر، مزدور و محنت کش اور تمام پسے ہوئے طبقات، جاگیرداروں، سرمایہ داروں،مراعات یافتہ طبقات کو تحفظ دینے والے حکمرانوں کے خلاف مزاحمت کریں گے، نگراں وزیر اعظم کو بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے اور ٹیکسوں کو واپس لینا ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں