ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چو دھری پرویزالہیٰ ایک بار پھر گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھراسلام آباد پولیس نے کینال روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویزالہیٰ کو تھری ایم پی او اندیشہ نقص امن کی دفعات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کو موٹروے سے اسلام آباد لے جایا جارہا ہے،انہیں اسلام آباد میں نظر بند کیا جا ئےگا ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا اورتحریری حکم میں کہا تھا کہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی جب کہ سابق وزیراعلیٰ کو کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔

پرویز الہٰی کےصاحب زادے مونس الہیٰ نے ٹویئٹر پر لکھا ہے کہ پولیس عدالتی حکم کے بعد میرے والد کو گھر لے جا رہی تھی، گلی میں داخل ہوتے ہی میرے والد کو اغوا کیا گیا۔

 مونس الہیٰ نے مزید گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں