ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی معاشی نظام کی ترقی کیلیے اسلامی طریقہ کار کا انتخاب بہت ضروری ہے، ماہرین

completed

اسلام آباد:سینٹر فار ایکسی لینس ان اسلامک فنانس ڈائریکٹراحمد علی صدیقی نے کہا ہے کہ  پاکستان اپنے بیرونی قرضوں کو، آئی  ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اسلامی مالیاتی طریقوں اور ملکی قرضوں کو مضاربہ، مشارکہ اور مرابحہ جیسے میکانزم کے ذریعے تبدیل کر سکتا ہے، بشرطیکہ ضروری اقدامات بروقت کیے جائیں اور حکام کی طرف سے طریقہ کار اور سخت ترجیحات طے کی جائیں۔

میزان بینک نے  انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آء پی ایس) کے اکانومی ڈیسک سے وابستہ ریسرچ ٹیم کے ساتھ منعقدہ ‘اسلامی پاکستان میں اسلامی مالیاتی نظام کی طرف تبدیلی کے لیے روڈ میپ، مائنڈ سیٹ اور حکمت عملی کو فعال کرنا’ کے عنوان پر سیمینار منعقد کیا، اس سیشن کی نظامت آئی پی ایس کے جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رخ نے کی۔

 اس بات چیت کا مقصد موجودہ صورتحال کو سمجھنا، پاکستان میں اسلامی مالیاتی نظام کی ترقی کے لیے مطلوبہ قانونی اقدامات کی تلاش اور مالیاتی نظام کو مکمل سود سے پاک نظام میں تبدیل کرنے کے لیے سفارشات کے ساتھ ایک اسٹریٹجک روڈ میپ تیار کرنا تھا۔ پاکستان میں موجودہ حالت اور اسلامک فنانس انڈسٹری کے حصہ کی ایک تصویر پیش کرتے ہوئے مقرر نے حکومت کے مقامی قرضوں میں صنعت کے حصہ میں نمایاں اضافہ کو اجاگر کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں