ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکارہ   اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پرنسیم شاہ کی تصویر شئیر کردی


اروشی روٹیلا نے گزشتہ برس نسیم شاہ کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کی تھی:فوٹو:ویب ڈیسکاروشی روٹیلا نے گزشتہ برس نسیم شاہ کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کی تھی:فوٹو:ویب ڈیسک

 ممبئی: ایشیا کپ میں  پاکستان اوربھارت کامیچ جاری ہے۔ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے میچ سے قبل اپنے سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی تصویر شئیر کردی۔

اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک اسکرین کی تصویر شیئر کی جس میں پاکستانی بولر نسیم شاہ کو ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اروشی  روٹیلا کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

WhatsApp Image 2023-09-02 at 2.46.45 PMWhatsApp Image 2023-09-02 at 2.46.45 PM

گزشتہ برس اروشی روٹیلا نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی تھی جس کے بعد اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں