ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے چار خطوں میں اسلامی بینکاری کے آزمائشی استعمال کی اجازت دینے والا قانون نافذ

روس کے چار خطوں میں اسلامی بینکاری کے آزمائشی استعمال کی اجازت دینے والا قانون نافذ ہو گیا ہے۔

اسلامی بینکاری سے متعلق قانون کے ساتھ، اسلامی بینکاری کا "قانونی آزمائشی عمل”، جسے شراکتی بینکنگ بھی کہا جاتا ہے، روس کے تاتارستان، داغستان، چیچنیا اور باشکردستان علاقوں میں شروع ہوئی ہے۔

قانون کے مطابق، آزمائش کی مدت 1 ستمبر 2025 تک رہے گی، اور روس کے مرکزی بینک کو ان کی برانچوں  کی فہرست کو بڑھانے کا اختیار حاصل ہوگا ۔

وہ ادارے جو ٹرائل کے عمل میں حصہ لیں گے ان کو سود کی فیس مقرر کرنے، تمباکو اور الکحل کی مصنوعات تیار کرنے، ہتھیاروں اور گولہ بارود جیسی مصنوعات کی تجارت اور جوئے سے متعلق مالیاتی سرگرمیوں کا حق حاصل نہیں ہوگا۔

اسلامی بینکاری مقبولیت حاصل کر رہی ہے کیونکہ روس میں مسلمانوں کا تناسب 10 سال کے اندر 30 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

سبر بینک کے سینئر نائب صدر اولیگ گنیف نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اسلامی ایکو سسٹم مارکیٹ عالمی سطح پر 7.7 ٹریلین ڈالر کی قیمت تک پہنچ جائے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں