حیدرآباد: پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ریلوے ٹریک کو بم دھماکے سے اڑانے کی دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، سحرش نگر ریلوے ٹریک پر بم ڈیوائس لگائی جانے کی اطلاع پر پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔
حیدرآباد پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا، اس موقع پر دونوں ریلوے ٹریک بند کر دیئے گئے، ٹرینوں کو قریب کے اسٹیشنز پر روک دیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت پہنچ کر بم دھماکے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے بم دھماکے کی ڈیوائس کو ناکارہ کر دیا گیا، دیسی ساختہ ڈیوائس تھی جس میں 200 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک کا معائنہ کر کے کلیئر قرار دے دیا گیا، ٹریک کو بحال کر کے ٹرینوں کو اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔