ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیاکپ: پاک بھارت کرکٹرز کی دوستی پر گوتم گمبھیر آگ بگولہ ہوگئے 

ممبئی : ایشیاکپ کے دوران پاکستان اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان دوستی دیکھ کر سابق اوپنر گوتم گمبھیر آگ بگولہ ہوگئے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان پالے کیلے میں کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا، بھارت کو سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کیلئے نیپال کے خلاف میچ میں لازمی جیت درکار ہے۔

پاکستان کے خلاف میچ میں بھارت کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر فلاپ رہا جس کے باعث سابق ہندوستانی کرکٹرز نے اپنے کھلاڑیوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے کرکٹرز کے میل جول پر ہی پلئیرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ : پاکستان اور بھارت کا سامنا آج سری لنکا میں ہوگا

انہوں نے میچ کے دوران بارش کے وقت اسٹار اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم اسٹیڈیم میں 140 کروڑ لوگوں کی نمائندگی کر رہی ہے، اسے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے دوستی نہیں نبھانی چاہیے۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب آپ اپنی قومی ٹیم کے لیے میدان میں کھیلتے ہیں، تو آپ کو دوستی کو بانڈری سے باہر چھوڑنا چاہیے، دونوں ٹیموں کے پلئیرز کو جیت کیلئے ایک دوسرے سے لڑنا چاہیے، کرکٹ کے ان 6 یا 7 گھنٹوں بعد آپ دوستیاں نبھائیں لیکن فیلڈ پر نہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ؛ پاک بھارت میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

سابق کرکٹر نے اپنے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیموں کے کھلاڑی میچ کے دوران ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپاتے اور میٹھے جملوں کا تبادلہ کررہے ہیں، چند سال پہلے ایسا نہیں تھا۔ ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما اور سیاستدان گوتم گمبھیر نے سابق پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل سے دوستی کی مثال کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت اچھے دوست ہیں۔

درحقیقت میں نے اسے ایک بیٹ دیا اور اس نے مجھے بھی ایک بیٹ دیا جس کو میں ایک سیزن استعمال بھی کیا لیکن فیلڈ پر ہم دوست نہیں تھے۔

گمبھیر نے کھیل کے دوران کھلاڑیوں میں تلخ کلامی پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا بہت ہونا چاہیے لیکن کبھی ذاتی نوعیت کا نہیں ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں