ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ: بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی ٹیم میں واپسی

کولمبو:ایشیا کپ ون ڈے 2023 میں بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹر کے ایل راہول نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے، انہوں نے بنگلورو میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ دیا جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔ 

بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) راہول کی ایشیا کپ کے پہلےدو میچز نہ کھیلنے کا پہلے ہی اعلان کرچکا ہے۔ کے ایل راہول ایشیا کپ کے باقی میچز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کے ایل راہول ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک تھے تاہم وہ 100 فیصد فٹنس ثابت نہیں کر سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں