ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو خواہ کسی کی بھی پشت پناہی کسی کی بھی مدد کیوں نہ حاصل ہو ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو پورے عزم و ارادے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
علی یرلی قایا نے ضلع دیار بکر میں ، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکی طرف سے اغوا کئے گئے بچوں کی، ماوں کے دھرنے کے پانچویں سال کے موقع پر سوشل میڈیا پیج سے بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ” دہشت گردی کے خلاف ان ماوں کے باوقار روّیہ پوری با ضمیر دنیا دیکھ رہی ہے اوران کی دل دہلا دینے والی فریادیں ساری دنیا میں بازگشت کر رہی ہیں اور کرتی رہیں گی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دہشت گردوں کو کس کی پشت پناہی یا مدد حاصل ہے دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد پورے عزم و ارادے کے ساتھ جاری رہے گی”۔