ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: صدر ایردوان روس کے دورے پر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کے لئے کل سوچی کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔

ایردوان۔ پوتن مذاکراتی ایجنڈے کا اہم ترین موضوع 17 جولائی کو روس کی دستبرداری کے بعد منسوخ ہونے والا اناج راہداری سمجھوتہ  ہو گا۔

مذاکرات میں دونوں سربراہان سمجھوتے کی بحالی کے لئے ممکنہ اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیالات کریں گے۔

اس کے علاوہ روس۔یوکرین جنگ اور شام سمیت علاقائی حالات، انرجی، تجارت، اقتصادیات اور سیاحت  کے موضوعات  پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

دنیا بھر کی نگاہیں ان مذاکرات پر مرکوز ہیں۔ ملاقات کے دوران روسی گیس کی براستہ ترکیہ یورپ کو ترسیل کا منصوبہ بھی ایجنڈے پر آئے گا۔

صدر ایردوان کے دورے سے قبل وزیر خارجہ خاقان فیدان ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگے لاورف  کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں