اسلام آباد: پاکستان میں جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر4 فیصدکااضافہ ہوا ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں 2.76 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصدکم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 2.97 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔اگست میں ملک میں 1.41 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 8 فیصدکم ہے۔