ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجریا:مسجد میں فائرنگ ،7نمازی شہید ،متعدد زخمی

ابوجا:نائیجریا کی شمال مغربی ریاست کدونا کی مسجد میں فائرنگ سے 7 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کدونا کے دور دراز کے گائوں کی مسجد میں نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب بڑی تعداد میں نمازی عبادت میں مصروف تھے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10 سے زائد نمازیوں کو قریبی ہسپتا ل منتقل کردیا گیا، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

کدونا پولیس کے ترجمان منصور ہارونہ نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں