کولمبو: ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے میچز کے مقام کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں مسلسل بارشوں کے بعد ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے میچز کے مقام کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کو اس بات کی اطلاع کر دی گئی ہے اور سری لنکا کے شہر پالی کیلے یا ڈمبولا متبادل مقام کے طور پر منتخب کیے جا سکتے ہیں۔اخبار کے مطابق جب ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا کو پاکستان کے ساتھ شریک میزبان کے طور پر چنا تھا سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ملک کے وسطی خشک خطے میں واقع شہر ڈمبولا میں میچوں کی میزبانی کی تجویز دی تھی۔