راولپنڈی: پرویز الٰہی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس پر انہیں فوراً اٹک جیل سے اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔
جیل ذارئع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس پر انہیں ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے اسپتال کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔
پرویز الٰہی کو چیک اپ کے لیے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کا قافلہ پرویز الٰہی کو لے کر ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔