ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس، چار یوکرینی فوجی ربٹر بوٹس کو تباہ کر دیا گیا جن پر 50 فوجی سوار تھے

روس نے اعلان کیا کہ اس نے بحیرہ اسود میں یوکرین کی 4 اسپیڈ بوٹس کو ان کے  عملے سمیت تباہ کر دیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی کہ آج صبح سویرے، روسی قوتوں نے بحیرہ اسود کے شمال مغرب میں یوکرین کے فوجیوں کو لے جانے والی 4 اسپیڈ بوٹس کو تباہ کر دیا  ہے۔

وزارت نے بتایا کہ امریکی ساختہ ولارڈ میرین سی فورربڑ کی  کشتیاں کریمین جزیرہ نما پر کیپ ترخان کوت کی طرف  جا رہی تھیں۔

روس نے اعلان کیا  تھا کہ اس نے 30 اگست کو اسی طرح کے حملے میں 4 فوجی کشتیاں تباہ کی تھیں جن میں کل 50 یوکرینی فوجی سوار تھے اور ہفتے کے روز بتایا  تھا کہ کریمین پل کو نشانہ بنانے والی یوکرینی بحریہ کے تین بحری ڈراؤنز کو بھی تباہ کر دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں