ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سامان کا داخلہ روک دیا

اسرائیل نے دھماکہ خیز مواد کی سمگلنگ کی بنیاد پر غزہ سے مقبوضہ مغربی کنارے میں سامان کا داخلہ روکنے کا فیصلہ کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

فلسطین انتظامیہ کے زیرانتظام غزہ میں سامان کے داخلے کے لیے رابطہ کمیٹی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ سے کرم ابو سلیم بارڈر گیٹ کے ذریعے مغربی کنارے میں سامان کی داخلے کوآج سے غیر معینہ  مدت تک  مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔

اسرائیل نے اس فیصلے کی وجہ غزہ سے لباس میں چھپائے گئے دھماکہ خیز مواد کو مغربی کنارے بھیجنے کوقرار دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزارت دفاع کے انسپکٹرز نے گزشتہ روز غزہ سے کرم ابو سلیم آنے والے 3 ٹرکوں کا معائنہ کیا اور کپڑے کے استر میں چھپایا گیا کئی کلو گرام اعلیٰ قسم کا دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد دہشت گرد عناصر کو بھیجا جاتا ہے۔

بیان کے مطابق  اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حلوی نے وزیر دفاع کی منظوری سے غزہ سے اسرائیل کو سامان کی ترسیل روکنے کی ہدایات  جاری کی ہیں ۔

کرم ابو سلیم غزہ کے باہر جانے کا واحد تجارتی گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں