ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں گرمی کی لہر برقرار، بیشترعلاقوں میں الرٹ جاری

لندن:برطانیہ میں گرمی کی لہر برقرار ہے جس کے باعث انتظامیہ نے بیشتر علاقوں کیلئے ایمبر ہیلتھ الرٹ جاری کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے جب کہ پیر کے روز درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شدید گرمی کے پیش نظر ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے خطرے کا لیول بڑھا دیا جسے ایمبر ہیلتھ الرٹ کا نام دیا گیا ہے اس کا مطلب گرمی کی اس لہر سے ہر عمر کا فرد متاثر ہوسکتا ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید گرم موسم سے اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے،اسی حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بغیر موسم کا اس قدر گرم ہونا ممکن نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں