ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بڑھتی مہنگائی کے باعث چائے بھی شہریوں کی استطاعت سے باہر ہو گئی

چینی، دودھ اور  پتی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے  چائے بھی شہریوں کی استطاعت سے باہر ہوگئی ہے۔کراچی میں مہنگائی کی وجہ سے چائے کے ہوٹلوں پر عوام کا رش کم ہوگیا ہے۔ہوٹل مالکان کا کہنا ہےکہ چینی مہنگی ہونے سے 60  روپے والا چائےکا کپ 70 روپےکا ہوگیا ہے، چینی، دودھ اور  پتی کے علاوہ بجلی اور گیس بھی چائے مہنگی ہونے کی وجہ ہیں۔

ہوٹل مالکان کے مطابق کٹ چائے (آدھاکپ) بھی 50  روپے کے بجائے 60 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہےکہ  چائے مجبوری ہے، چھوڑ نہیں سکتے، دودھ اور چینی کم ڈال کر بھی پی لیں گے۔خیال رہےکہ ملک کے مختلف شہروں میں چینی 220 سے لےکر 230 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں