ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )کی جانب سے عام انتخابات کے والے سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور مبصرین کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور اس حوالے سے ضابطہ اخلاق بھی تیار کر لیا گیا ہے جس کے مطابق الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے فوری بعد دعوت دی جائے گی۔

ای سی پی مبصرین اور میڈیا نمائندوں کو خصوصی سکیورٹی فیچرز کارڈ جاری کرے گا اور انہیں پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کی رسائی دی جائے گی۔مبصرین ووٹوں کی گنتی اور نتائج کی تیاری کا جائزہ بھی لے سکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں