ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئے کراچی پولیس چیف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  کراچی: نئے کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ 

کراچی پولیس آفس (کے پی او) آمد پر اے ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن و دیگر سینئر پولیس افسران نے  کراچی پولیس چیف  خادم حسین رند کو  خوش آمدید کہا جبکہ اس موقع پر پولیس کے چاق چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔

سابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے چارج چھوڑنے کے بعد نئے کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور اس موقع پر دونوں پولیس افسران نے کمانڈ اسٹک کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نئے کراچی پولیس چیف خادم حسین رند اور دیگر سینئر افسران نے سابق پولیس چیف کو پورے اعزاز کے ساتھ کراچی پولیس آفس (کے پی او) سے رخصت کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں