ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور جنوبی افریقی خواتین ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، اجرک کے تحائف پیش کیے

کراچی:پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے اعزاز میں سندھ کے نگران وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ کی جانب سے عشائیہ کی تقریب منعقد کی گئی جہاں دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کو سندھ کا روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

عشائیہ تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان، سابق اولمپیئن صلاح الدین، نگران وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائر حارث نواز، ترکی کے قونصل جنرل اورنیشنل بینک اسٹیڈیم کے سینیئر جنرل منیجر ارشد خان بھی شریک ہوئے۔

تقریب کے موقع پر خواتین کھلاڑی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ ثقافتی موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوئیں،اس موقع پر سابق کپتان معین خان اور صلاح الدین کی جانب سے پاکستان ویمنز ٹیم کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی اور ون ڈے سیریز کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں